اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

بھارتی فلم سٹار شکیلہ انتقال کر گئیں

بھارتی فلم سٹار شکیلہ انتقال کر گئیں

ممبئی: بھارتی فلمسٹار شکیلہ انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آر پار اور سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی فلمسٹار شکیلہ گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، اداکارہ شکیلہ کی عمر 82 برس تھی۔ ان کے انتقال کی خبر ان کے بھانجے ناصر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک بذریعہ پوسٹ دی۔ اپنی پوسٹ میں ناصر نے بتایا کہ اپنی عمر کی وجہ سے وہ گردوں کی تکلیف میں بھی مبتلا تھیں۔ اور حال ہی میں انہیں دل کا عارضہ بھی لاحق ہوا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو گیا۔ انہیں آج صبح ہی سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔