اشاعت کے باوقار 30 سال

سلمان سے جھگڑے کے بعد میری ذاتی زندگی برباد ہوئی

سلمان سے جھگڑے کے بعد میری ذاتی زندگی برباد ہوئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے سلمان خان سے جھگڑا کا پنڈورا باکس گئی سال گزر جانے کے بعد دوبارہ کھول دیا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ویویک نے کہا کہ سلمان سے لڑائی کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کسی نے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مجھ پر فتوی جاری کیا ہو کیوں کہ ہٹ فلموں کے باوجود کوئی بھی پروڈیوسر کام دینے کے لیے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس جھگڑے کے بعد میری ذاتی زندگی برباد ہوئی جس کی وجہ سے کسی بھی چیز پر توجہ مرکوز نہیں کر سکتا تھا جب کہ 2007 میں فلم شوٹ آوٹ آف لکھنڈ والا میں کامیاب اور بہترین اداکاری کے باوجود گھر میں تھا۔ ویویک اوبرائے کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کے بعد ہر ایوارڈ فنکشن میں میرا مذاق اڑایا جاتا تھا اور یہاں تک کہ ایک ایوارڈ شو سے خط ملا جس میں مجھے فلم کمپنی کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دینے کی اطلاع دی گئی لیکن تھوڑی دیر میں مجھے پیغام ملا کہ ایوارڈ شو میں ہی شرکت نہ کروں اور وہ ایوارڈ کسی اور اداکار کو دیا گیا۔

loading...