اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

پاکستان نے جوہری تجربات میں شمالی کوریا کی مدد نہیں کی

پاکستان نے جوہری تجربات میں شمالی کوریا کی مدد نہیں کی

نیویارک: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے جوہری تجربات میں شمالی کوریا کی مدد نہیں کی، شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر پاکستان کو تشویش ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہے، امریکی نائب صدر کو بتایا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں نہیں ہیں، پاکستان کی قربانیاں تسلیم کی جائیں۔ بدھ کے روز نیویارک میں امریکی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا پاکستان کی درست صورتحال نہیں دکھاتا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف قیمتی جانوں کی قربانیاں دیں، ہزاروں فوجی جوان اور سویلین شہید ہوئے۔ پاکستان میں امن و امان بحال ہوا ہے، کراچی کی صورت بہتری ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ غیرملکی میڈیا پاکستان کی منفی کردار کشی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، حکومت سنبھالی تو پاکستان کی شرح نمو 2.3 فیصد تھی آج 5.3 فیصد ہو چکی ہے، پاکستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ توانائی کے شعبے میں 10 ہزار میگاواٹ کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین ایکسچینج میں سے ایک ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے۔ پاکستان کو شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات پر تحفظات ہیں، بھارت پاکستان کے لئے خطرہ ہے، پاکستان نے جوہری تجربات پر شمالی کوریا کی مدد نہیں کی۔

loading...