اشاعت کے باوقار 30 سال

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں خیر سگالی میچ کروانے کا اعلان

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں خیر سگالی میچ کروانے کا اعلان

راولپنڈی: پاک فو ج نے شمالی وزیر ستان میں خیر سگالی میچ کروانے کا اعلان کر دیا، پاکستان الیون اور برطانیہ میڈیا الیون کے درمیان کرکٹ میچ آج میرانشاہ میں کھیلا جائے گا، میچ براہ راست دکھایا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس میچ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلہ آج جمعرات کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پاکستان اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان کھیلا جائے گا کرکٹ میچ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر کروایا جا رہا ہے جس کے مقصد دنیا کو پاکستان میں واپس آنے والے امن سے روشناس کروانا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی، وجاہت اللہ واسطی، انضمام الحق، کامران اکمل، یونس خان، جنید خان اور شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہوں گے، یہ میچ شمالی وزیرستان اور پشاور زلمی کے تعاون سے ہو گا۔

loading...