اشاعت کے باوقار 30 سال

کرنسی نوٹس بیت الخلا میں فلش کر دئے

کرنسی نوٹس بیت الخلا میں فلش کر دئے

جنیوا : سوئٹزرلینڈ میں نامعلوم شخص نے ایک لاکھ سے زائد یورو کے کرنسی نوٹس بیت الخلا میں فلش کر دئے۔مقامی میڈیا کے مطابق جنیوا میں سوئس بینک یو بی ایس اور اس کے قریب میں واقع تین ہوٹلوں کے بیت الخلا کی سیوریج کی لائنیں جام ہو گئیں۔ جب مرمت کے لیے توڑ پھوڑ کی گئی تو یہ دیکھ کر سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ سیوریج کی لائنوں میں سے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے جو لائنیں چوک ہونے کی وجہ بنے تھے۔ حکام کے مطابق ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مالیت کے یورو نوٹ نامعلوم شخص نے 4 بیت الخلا میں 500،500 کی گڈیوں کی صورت میں بہائے۔ سوئس پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور نوٹ بہانے والے کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ نوٹ کالا دھن ہو سکتے ہیں جن سے جان چھڑانے کے لیے انہیں ٹوائلٹس میں فلش کر دیا گیا۔ سوئس اخبار ٹربییون ڈی جنیوا نے اپنی خبر میں بتایا کہ یہ نوٹ ایک ہسپانوی خاتون نے ضائع کیے تاہم اس حرکت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ سوئس بینک منی لانڈرنگ اور کالا دھن چھپانے کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

loading...