اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

ان فٹ یاسر شاہ ٹیم مینجمنٹ کو مطمئن نہ کر پائے

ان فٹ یاسر شاہ ٹیم مینجمنٹ کو مطمئن نہ کر پائے

لاہور: پی سی بی نے ایک ماہ کا وقت دیے جانے کے باوجود فٹنس بہتر نہ کر پانے والے یاسر شاہ کو ٹیم سے آﺅٹ کر کے سخت پیغام دینے کے لئے ان کا متبادل کھلاڑی لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یاسر شاہ کو گزشتہ ماہ ٹیسٹ کے بعد فٹنس بہتر کرنے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ ایک ماہ میں بھی اپنی فٹنس کے معیار کو بہتر نہ بنا سکے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے دوران یاسر شاہ کوچ اور ٹرینر کو مطمئن نہ کر سکے، ٹیم مینجمنٹ بھی یاسر شاہ کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے لیگ سپنر یاسر شاہ کا متبادل کھلاڑی لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کو سخت پیغام دینے کے لئے ان کے متبادل کو بلایا جا سکتا ہے، اور اگر ان کا متبادل بلایا گیا تو لیگ سپنر کے لئے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے رویے اور فٹنس کی وجہ سے عمر اکمل کو قومی ٹیم سے آﺅٹ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔