اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

انگلش فٹبالر کا پیشہ ور باکسر بننے کا اعلان

انگلش فٹبالر کا پیشہ ور باکسر بننے کا اعلان

لندن: سابق انگلش فٹبالر اور سابق کپتان ریو فرڈیننڈ نے پیشہ ور باکسر بننے کیلئے ٹریننگ شروع کر دی ہے اور ٹائٹل بیلٹ جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 38 سالہ سابق فٹبالر آن لائن بیٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں اور سابق ورلڈ باکسنگ کونسل کے سپر مڈل ویٹ چیمپیئن رچی وڈہال کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ 2015 میں فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے والے فرڈیننڈ ٹریننگ کے آغاز اور ٹائٹل بیلٹ کے حصول کی جنگ سے قبل برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول لائسنس کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ ذپن اور جسم کیلئے بہترین کھیل ہے، مجھے ہمیشہ سے ہی اس کھیل کا بہت شوق رہا ہے اور پیشہ ور باکسر بننا میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہر کوئی پروفیشنل باکسر نہیں بن سکتا لیکن جیت کے جذبے اور بہترین ماہرین پر مبنی ٹیم کی بدولت کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ ویسٹ ہیم، لیڈز، کیو پی آر اور بالخصوص مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے سابق مایہ ناز دفاعی کھلاڑی 81 مرتبہ انگلینڈ کی میزبانی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی قیادت کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔