اشاعت کے باوقار 30 سال

ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں

ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں

لندن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں‘ حکومت اپنا کام کر رہی ہے‘ سازشیں ہوتی رہتی ہیں‘ سازشوں کا سیاسی طور پر مقابلہ کیا جاتا ہے۔ امریکی صدر کے بیان پر پاکستان نے اپنا بیان دے دیا ہے۔ اتوار کے روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے پارٹی امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ سازشیں ہوتی رہتی ہیں چیلنجز رہتے ہین‘ سازشیں ہر دور میں ہوتی ہیں‘ سازش کوئی نئی بات نہیں ہے۔ سیاسی طور پر سازشوں کا مقابلہ کیا جاتا ہے اور سازشیں ناکام بنائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں ہے۔ حکومت اپنا کام بہتر طور پر کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر پاکستان نے اپنا جواب دے دیا ہے۔ ٹرمپ کی تقریر پر قومی سلامتی کمیٹی نے جواب دیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا جواب ہی پاکستان کی پالیسی ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 120 کے ضمنی انتخابات بارے میں سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج ابھی آ رہے ہیں اس پر بعد میں بات ہو گی۔

loading...