اشاعت کے باوقار 30 سال

حریم فاروق نے مسرت مصباح کی خدمات حاصل کر لیں

حریم فاروق نے مسرت مصباح کی خدمات حاصل کر لیں

کراچی: اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے اپنی نئی زیر تکمیل فلم "پرچی" کیلئے بیوٹیشن مسرت مصباح کی خدمات حاصل کر لیں۔ گزشتہ روز فلم کی عکسبندی کیلئے حریم فاروق سمیت دیگر فنکاروں علی رحمن خان، احمد علی اکبر، شفقت خان، عثمان مختار اور شفقت چیمہ کا میک اپ مسرت مصباح اورانکی ٹیم نے کیا۔ حریم فاروق نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آرٹسٹوں کے میک اپ کے حوالے سے ایک نیا ٹرینڈ دینے کی کوشش کی ہے۔بیوٹیشن کے حوالے سے نئے تجربات نہیں کر رہے بلکہ فلم کے کرداروں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا گیٹ اپ اور میک اپ کیا ہے۔ اس موقع پر مسرت مصباح کا کہنا تھا ہم نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ ماڈلز اور فلمی اداکارائیں میک اپ کیلئے رابطے کرتی رہی ہیں، اب شوبزمیں میک اپ اور سٹائلش آرٹسٹ کے طور پر ہماری ٹیم کام کر رہی ہے۔ واضح رہے آئی آر کے فلمز کے بینر تلے بننے والی مذکورہ فلم رواں برس ریلیز کی جائیگی۔