اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

اجے بساریہ پاکستان میں نئے بھارتی ہائی کمشنر مقرر

اجے بساریہ پاکستان میں نئے بھارتی ہائی کمشنر مقرر

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بامباوالے کو چین میں ہائی کمشنر تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جب کہ اجے بساریہ کو پاکستان میں نیاہائی کمشنر مقرر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولینڈ میں تعینات بھارتی سفیر اجے بساریہ اکتوبر میں پاکستان پہنچیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جب کہ انہوں نے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ چین میں بھارتی ہائی کمشنر وجے گوکھلے کو سیکریٹری اکنامک افیئرز ساؤتھ بلاک کے عہدے پر مقرر کیا جا رہا ہے جس کے باعث چین میں بھارتی ہائی کمشنر کی خالی نشست پر گوتم بامباوالے کی تقرری کا امکان ہے۔

loading...