اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

اداکار افتخار قیصر انتقال کر گئے

 اداکار افتخار قیصر انتقال کر گئے

پشاور: پاکستان ٹیلی ویژن پر چالیس سال تک اداکاری کے جوہر دکھانے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار افتخار قیصر انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق افتخار قیصر شدید علالت کے باعث گزشتہ چند روز سے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ برین ٹیومر کی بیماری میں مبتلا تھے جب کہ ان کے جگر نے بھی کام کرنا بند کر دیا تھا ان کے بیٹے حاجب حسنین کے مطابق وہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔