اشاعت کے باوقار 30 سال

خاتون کی بھارتی فوجی پر تھپڑوں کی برسات

خاتون کی بھارتی فوجی پر تھپڑوں کی برسات

نئی دہلی: بھارتی فوج کی اپنی ہی قوم کے ہاتھوں رسوائی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،نئی دہلی میں خاتون نے سر عام بھارتی فوجی پر تھپڑوں کی برسات کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون سمرتی کارلا کی برداشت اس وقت جواب دے گئی جب آرمی ٹرک کے ڈرائیور نے بلا جواز ہارن بجانا شروع کیا، جس پر خاتون گاڑی سے اتر کر آئی۔ منع کیا تو اہل کاروں نے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا جس پر سمرتی کارلا نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور بھارتی فوجی پر طمانچوں کی لگا تار بھرمار کر دی۔ بھارتی فوج اس خاطر تواضع پر اپنی ہی قوم کے سامنے مذاق بن گئی۔ سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی پر تنقید کی جا رہی ہے اور ویڈیو غیر معمولی طور پر وائرل ہو گئی ہے۔

loading...