اشاعت کے باوقار 30 سال

مودی حکومت کے صرف نعرے، کارکردگی زیرو

مودی حکومت کے صرف نعرے، کارکردگی زیرو

نئی دہلی: حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس نے بی جے پی کو خبردار کیا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کے بارے میں عوام کا رویہ بہت تیزی سے بدل رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آر ایس ایس نے ایک تین روزہ اجلاس منعقد کیا جس میں پورے ملک سے سنگھ پریوار کی مختلف تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ پارٹی کے صدر امِیت شاہ نے عوامی سطح پر کام کرنے والی ان تنظیموں کے نمائندوں کی رپورٹوں کا بہت گہرائی سے جائزہ لیا۔ آر ایس ایس نے پارٹی صدر کو بتایا کہ اقتصادی سست روی، ملازمتیں ختم ہونے، نئے مواقع سمٹنے، بڑے نوٹوں پر پابندی لگانے کا منفی نتیجہ نکلنے اور کسانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی سے عام آدمی کا رویہ حکومت کے بارے میں بدل رہا ہے۔ اس اجلاس میں کہا گیا کہ مودی حکومت کی کارکردگی صرف نعروں تک محدود ہے کارکردگی کہیں د کھائی نہیں دیتی۔

loading...