اشاعت کے باوقار 30 سال

لاٹری جیتنے والا ’’مالی‘‘ لاٹری ٹکٹ چیک کرنا بھول گیا

لاٹری جیتنے والا ’’مالی‘‘ لاٹری ٹکٹ چیک کرنا بھول گیا

لندن: برطانیہ کے ایک مالی کو دس لاکھ پاؤنڈ مالیت کی لاٹری جیتنے کے ایک مہینے کے بعد پتہ چلا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سفوک کاؤنٹی کے قصبے باکسفرڈ سے تعلق رکھنے والے بھلکڑ مارٹن کرائٹن نامی مالی نے بتایا کہ ایک اخبار میں لاٹری کے گمشدہ ٹکٹ کے بارے میں پڑھا تو انھیں یاد آیا کہ انھوں نے بھی لاٹری کا ٹکٹ خرید رکھا ہے، اپنا بٹوہ ٹٹولا تو یہ قیمتی ٹکٹ رسیدوں اور کارڈوں کے درمیان پڑا ہوا ملا۔ جب انھوں نے اس کا نمبر اخبار میں چھپنے والے انعامی نمبر سے ملایا تب پتہ چلا کہ وہ جیت گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مالیوں کا کام کرتا ہوں ،لاکھ پتی بننے کے باوجود بھی وہ اپنی نوکری نہیں چھوڑیں گے ، انھوں نے کہا کہ وہ انعامی رقم سے اپنا گھر خریدیں گے اور شمالی برطانیہ کے ساحل کی سیر کریں گے۔

loading...