اشاعت کے باوقار 30 سال

سرینا ولیمز نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کر دی

سرینا ولیمز نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کر دی

فلوریڈا : امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز رواں ماہ ہی ایک بیٹی کی ماں بنی ہیں اور اب انہوں نے نومولود کے ساتھ تصویربھی شیئر کر دی۔ انہوں نے فلوریڈا کے ایک ہسپتال ویسٹ پام بیچ سینٹ میری میڈیکل سینٹر میں بیٹی کو جنم دیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ٹینس سٹار نے 2017ء میں حاملہ ہونے کے باوجود آسٹریلیا اوپن میں گرینڈ سلیم میں جیت حاصل کی تھی۔ سرینا ولیمز نے اب پہلی بار اپنی نوزائیدہ بیٹی کی تصویر کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لئے شیئر کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔ نومولود بظاہر سرینا ولیمز سے زیادہ پیاری اور رنگت میں سفید ہے ۔

loading...