اشاعت کے باوقار 30 سال

سندھ بھرمیں انسدادِ پولیو مہم شروع

سندھ بھرمیں انسدادِ پولیو مہم شروع

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں 6 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے جو 21 ستمبر تک جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع کردی گئی ہے جہاں 188 یونین کونسلوں میں مہم چلائی جائے گی، 22 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے جب کہ یہ 6 روزہ انسداد پولیو مہم 21 ستمبر تک جاری رہے گی۔
پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے 6 ہزار رینجرز اور پولیس اہل کار مامور ہوں گے، 9 ہزار پولیو ٹیمیں قطرے پلائیں گی، ہرٹیم 4 افراد پر مشتمل ہو گی۔

loading...