اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

طویل پلکوں کا عالمی ریکارڈ

 طویل پلکوں کا عالمی ریکارڈ

بیجنگ: چین سے خبر آئی ہے کہ ایک خاتون کی پلکیں 5 انچ لمبی ہیں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں طویل ترین پلکوں کا اعزاز حاصل ہے۔ مرد ہو یا خاتون، پلکوں کی اوسط لمبائی 0.8 سینٹی میٹر سے 1.2 سینٹی میٹر تک ہوسکتی ہے لیکن 49 سالہ یو جیانکشیا کی پلکیں 12.4 سینٹی میٹر طویل ہیں جو قریباً 5 انچ کے برابر ہے۔ 2018 کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو دنیا بھر سے 500 افراد نے طویل ترین پلکوں والی اپنی تصاویر بھیجیں لیکن ان میں سے کوئی بھی یو کے قریب بھی نہ پہنچا۔
یو جیانکشیا ایک سابق فنڈ ڈائریکٹر ہیں جو شنگھائی میں رہتی ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر ان کی پلکوں کی لمبائی 28 جون 2016 کو نوٹ کی گئی تو وہ 12.4 سینٹی میٹر لمبی تھیں اور وہ ان کے ہونٹوں تک جا پہنچتی ہیں۔ لیکن بار بار دیکھنے کے باوجود بھی یقین نہیں آتا کہ دنیا میں کسی کی پلکیں اتنی طویل بھی ہو سکتی ہیں۔ یو کے مطابق ان کی پلکیں اب بھی بڑھ رہی ہیں اور 2013 میں ریٹائرمنٹ کے بعد اب تک ان کی پلکیں بڑھ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں باغبانی کا بہت شوق ہے اور وہ گلاب کی 1600 سے زائد اقسام اگا چکی ہیں اور انہیں ’پھولوں والی پری‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اگرچہ بعض لوگ یو کی ان طویل پلکوں کو دیکھ کر عجیب ردِ عمل کا اظہار کرتے ہیں لیکن یو جیانکشیا کو ان سے شدید محبت ہے اور وہ ان کا بھرپور خیال رکھتی ہیں۔

loading...