اشاعت کے باوقار 30 سال

مودی نے پاکستان کے خلاف انتہائی سنگین قدم اٹھا لیا

مودی نے پاکستان کے خلاف انتہائی سنگین قدم اٹھا لیا

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔ نریندر مودی اتوار کو دنیا کے دوسرے بڑے ڈیم کا افتتاح کریں گے۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حکم دیا تھا کہ بھارتی دریاوں سے پاکستان جانے والا اضافی پانی ملک میں زمین سیراب کرنے پر استعمال کیا جائے اور پاکستان کا پانی مکمل طور پر بند کر دیا جائے لیکن ورلڈ بینک کی مداخلت اور چین کی دھمکی کے بعد مودی فی الحال اپنی مذموم سازش پر عمل سے باز رہے تھے۔ ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے اور اس کے حکام نے ہی مودی کو ایسا کرنے سے روک دیا تھا لیکن مودی نے اب پاکستان کا پانی بند کرنے کے عملی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔ سردار سرور ڈیم کی بنیاد انیس سو چھپن میں ریاست گجرات میں اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے رکھی تھی۔

loading...