اشاعت کے باوقار 30 سال

لندن زیر مین میٹرو اسٹیشن میں دھماکہ

لندن زیر مین میٹرو اسٹیشن میں دھماکہ

لندن: لندن میں زیر زمین میٹرو اسٹیشن میں دھماکے کے بعد بھگڈر کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکے کے بعد مغربی لندن میں ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرین کو ہسپتال منتقل کرنے کے کام کا آغاز کیا۔ لندن پولیس اور ایمبولینس سروس کا کہنا تھا کہ وہ شہر کے مغربی حصے میں قائم زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے واقعہ کو دیکھ رہے ہیں، جسے میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں دھماکا قرار دیا گیا۔ لندن میڑو پولیٹن پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم پارسنز گرین ٹیوب اسٹیشن میں ہونے والے واقعے سے آگاہ ہیں، اور افسران کو روانہ کیا جا چکا ہے۔ واقعے کے بعد اسٹیشن کو بند کر دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ضلعی لائن پر موجود تمام اسٹیشنز کو بھی بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین میں موجود ایک سفید کنٹینر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسافروں کو چہرے پر زخم آئے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت جائے حادثہ پر موجود ہیں اور انہیں مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 21 منٹ پر طلب کیا گیا تھا۔

loading...