اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

کپل شرما اور ان کی منگیتر نے راہیں جدا کر لیں

کپل شرما اور ان کی منگیتر نے راہیں جدا کر لیں

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اور ان کی منگیتر گنی چھت رھت نے راہیں جدا کر لی ہیں۔ بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار کپل شرما اپنے ’کامیڈی شو‘ کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، کبھی بالی ووڈ ستاروں کو انتظار کروا کر تو کبھی اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ لڑائی کی وجہ سے وہ گزشتہ کئی ماہ سے خبروں میں ہیں تاہم اپنے شو اور فلم کی شوٹنگ کی مصروفیات کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹی وی چینل کو ’دی کپل شرما شو‘ کچھ عرصے کے لیے بند کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اپنی منگیتر گنی چھت رھت (جس کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان سے شادی رچا چکے ہیں)، اب راہیں جدا کر لی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس علیحدگی کی وجہ کپل شرما کی ساتھی اداکارہ قرار دی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کپل شرما کی نئی فلم ’فرنگی‘ 10 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں وہ لیڈنگ رول میں دکھائی دیں گے۔