اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

سلینا گومز کے گردے کی پیوند کاری

سلینا گومز کے گردے کی پیوند کاری

نیویارک: امریکی گلوکارہ سلینا گومز کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے خفیہ طور پر اپنے گردے کی پیوندکاری کرائی جو کامیاب رہی۔ 25 سالہ سلینا گومز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ان کی دوست اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں۔ سلینا گومز نے بتایا کہ ان کی دوست فرانسیا رائیسا نے انہیں اپنا گردہ عطیہ کیا جس کے بعد اس کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔ سلینا گومز نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے میرے مداح اس بات سے پریشان ہیں کہ میں اپنے نئے میوزک البم کی پروموشن کے لیے زیادہ سرگرم نہیں ہوں، لہٰذا میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے موذی مرض ’’لیوپس‘‘ ہے جس کی وجہ سے مجھے اپنا گردہ تبدیل کرانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اب میں صحت یاب ہو کر ایک بار پھر مداحوں کے درمیان آ سکوں گی۔ گومز نے اپنے گھر والوں، ڈاکٹرز اور خاص طور پر اپنی دوست فرانسیا رائیسا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جس نے ان کی زندگی بچانے کے لیے اتنی بڑی قربانی دی۔