اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت میں بلٹ ٹرین منصوبے کا افتتاح

بھارت میں بلٹ ٹرین منصوبے کا افتتاح

احمد آباد: جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے بھارت میں پہلے بلٹ ٹرین نیٹ ورک کے ایک منصوبے کی بنیاد رکھی ہے جو ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد سے ممبئی کے درمیان چلے گی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان نے انڈیا کو 17 ارب ڈالر یعنی تقریبا گیارہ سو ارب روپے کا قرض دیا ہے اور اس بلٹ ٹرین منصوبے کی تکمیل میں اسی رقم کو صرف کیا جائے گا۔ توقع یہ ہے کہ اس بلٹ ٹرین کے چلنے سے ممبئی اور احمد آباد کے درمیان 500 کلو میٹر کا سفر تین گھنٹے میں طے ہو سکے گا۔ فی الوقت عام ٹرین سے اس مسافت کو طے کرنے میں آٹھ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ اس ٹرین میں 750 نشستیں ہوں گی اور اس پروجیکٹ کو اگست 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق احمد آباد سے ممبئی کے درمیان 500 کلومیٹر کے راستے میں 12 سٹیشن ہوں گے۔ بیشتر راستہ زمین سے اوپر یعنی ایلیویٹیڈ ہو گا ۔اس ٹرین کا سات کلومیٹر کا ٹریک سمندر کے اندر ایک سرنگ سے بھی گزرے گا۔ اس میں ساڑھے سات سو مسافر سفر کر سکیں گے۔ بلٹ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 350 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی جو انڈیا کی موجودہ تیز ترین رفتار ٹرینوں سے کہیں زیادہ ہو گی۔

loading...