اشاعت کے باوقار 30 سال

موذی مرض کے سب سے زیادہ شکار پنجاب میں

موذی مرض کے سب سے زیادہ شکار پنجاب میں

اسلام آباد: ملک بھر میں ڈیڑھ سال میں 8 ہزار سے زائد افراد ایڈز کاشکار، وزیر قومی صحت نے ایچ آئی وی کے مریضوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں، وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ایڈز کے مریضوں کی تعداد اعداد و شمار سے زیادہ ہے، تحریری رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2016 سے 30 جون 2017 تک ایڈز کے 8074 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، پنجاب میں ایڈز ایچ آئی وی کے 3878 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جب کہ سندھ میں ایڈز ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 2521 ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 881 ہے ، وفاق میں 503 ایڈز کے کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ہیں، بلوچستان میں ایڈز کے کل 291 کیس سامنے آئے ۔

loading...