اشاعت کے باوقار 30 سال

ورلڈ الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

ورلڈ الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

لاہور: آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے 174 رنز کے جواب میں ورلڈ الیون کی جانب سے ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا۔ تمیم اقبال نے پہلے ہی اوورز سے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عماد وسیم کو شاندار چھکا رسید کیا۔ دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 47 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم تمیم اقبال 19 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران ہاشم آملہ نے شاداب خان کو زوردار چھکا رسید کیا۔ دوسری وکٹ کے لیے کپتان فاف ڈپلسی نے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پائنے کو موقع دیا لیکن وہ صرف 10 رنز ہی بنا سکے۔ جنوبی افریقی ٹیم سے شامل ورلڈ الیون کے بلے باز ہاشم آملہ اور فاف ڈپلسی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپنرز کو شاندار چھکے رسید کیے۔ اس دوران ہاشم آملہ نے اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی۔ فاف ڈپلسی محمد نواز کو چھکا رسید کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر کھلاڑی کو کیچ دے بیٹھے، وہ 20 رنز ہی بنا سکے۔ آخری لمحات میں پریرا نے سہیل خان کو شاندار چھکے رسید کرکے میچ کو دلچسپ مرحلے میں داخل کر دیا۔ آخری اوور میں ورلڈ الیون کو میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لیے 13 رنز درکار تھے تاہم رومان رئیس نے ذہانت سے بولنگ کرتے ہوئے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ آخری گیند پر ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 6 رنز درکار تھے اور پریرا نے رومان کو شاندار چھکا رسید کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

loading...