اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

بھارت بچوں اور خواتین کے لئے غیر محفوظ ملک

بھارت بچوں اور خواتین کے لئے غیر محفوظ ملک

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا۔ سنجے دت جیل سے سزا پوری کرنے کے بعد رہا ہو چکے ہیں اور فلم ’’بھومی‘‘ کے ذریعے ایک بار پھر فلم نگری میں واپسی کر رہے ہیں۔ سنجو بابا فلم کی تشہیر کے لیے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں اور چھوٹی اسکرین پر بھی پروموشن میں مصروف ہیں۔ فلم ’’بھومی‘‘ کی کہانی باپ بیٹی کی محبت پر مبنی ہے جس میں ان کے مدمقابل نوجوان اداکارہ آدتیہ راؤ حیدری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی تشہیری مہم کے دوران صحافی نے سنجے دت سے بھارت میں خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات پر سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت خواتین اور بچوں کے لیے غیر محفوظ ملک ہے اور گڑگاؤں میں اسکول کے بچے کا قتل بھی ہماری سوسائٹی کے لیے شرمناک ہے۔ سنجے دت نے کہا کہ میں بھی بال بچوں والا ہوں اور خواتین پر تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں جب کہ میں خواتین کی خودمختاری، تحفظ اور تشدد کے خاتمے پر یقین رکھتا ہوں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے حالیہ واقعات ہم نے اپنے بچپن میں سنے بھی نہیں تھے لیکن اب علم نہیں کہ حالات کو کیا ہوا رہا ہے، ہمارا انصاف کا سسٹم بہت سست ہے۔