اشاعت کے باوقار 30 سال

القاعدہ کی میانمار کی حکومت کو دھمکی

القاعدہ کی میانمار کی حکومت کو دھمکی

ینگون: القاعدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سزا دی جائے گی۔ سائٹ مانیٹرنگ گروپ کے مطابق القاعدہ کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مظالم پر بیان جاری کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے روہنگیا مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ القاعدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے مسلمان بھائیوں کے ساتھ جو وحشیانہ برتاؤ کیا جا رہا ہے اس کی سزا میانمار کو ضرور ملنی چاہیے، میانمار کی حکومت کو بھی مزہ چکھنا ہو گا۔ خیال رہے کہ 25 اگست سے میانمار کی ریاست راکھائن میں شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد سے برمی فورسز کے کریک ڈاؤن میں سیکڑوں روہنگیا مسلمان جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ کے قریب افراد بنگلا دیش ہجرت کر چکے ہیں۔

loading...