اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

ورلڈ الیون کے 14 اوورز میں 3 وکٹ پر 106 رنز

ورلڈ الیون کے 14 اوورز میں 3 وکٹ پر 106 رنز

لاہور: آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ورلڈ الیون نے 106 رنز بنا لیے ہیں۔ لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے 174 رنز کے جواب میں ورلڈ الیون کی جانب سے ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا۔ تمیم اقبال نے پہلے ہی اوورز سے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عماد وسیم کو شاندار چھکا رسید کیا۔ دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 47 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم تمیم اقبال 19 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران ہاشم آملہ نے شاداب خان کو زور دار چھکا رسید کیا۔ دوسری وکٹ کے لیے کپتان فاف ڈپلسی نے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پائنے کو موقع دیا لیکن وہ صرف 10 رنز ہی بنا سکے۔ جنوبی افریقی ٹیم سے شامل ورلڈ الیون کے بلے باز ہاشم آملہ اور فاف ڈپلسی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپنرز کو شاندار چھکے رسید کیے۔