اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

بھارتی اسپنر نے شائقین کو حیران کر دیا

بھارتی اسپنر نے شائقین کو حیران کر دیا

نئی دہلی: عالمی کرکٹ ٹیموں میں کئی ایسے کرکٹرز موجود ہیں جنہوں نے دائیں ہاتھ سے بولنگ اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا لیکن اب بھارت کی ٹیم میں ایک ایسے سپن باؤلر کا اضافہ ہوا ہے جس نے دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کر کے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج کل انڈیا کے دورے پر آئی ہوئی ہے اور آج اس نے ہندوستانی الیون کو پہلے وارم اَپ میچ میں با آسانی بھارت کو شکست سے دوچار کر دیا، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مار مار کر بھارتی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، آسٹریلوی کینگروز نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 49ویں اوورز میں ہی 244 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی لیکن میچ کی خاص بات انڈین ٹیم میں شامل ہونے اکشے کرنیوار تھے جنہوں نے میچ میں دونوں ہاتھوں سے سپن باؤلنگ کروا کے شائقین کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی بلے بازوں کو بھی حیران کر دیا، اس وارم اَپ میچ میں اکشے نے ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ واضح رہے کہ اکشے کرنیوار نے 17 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے ساتھ 13 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں اور اب دورہ آسٹریلیا کے موقع پر انہیں بھارتی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آسٹری ٹیم نے پہلے وارم اَپ میچ میں بھارتی ٹیم کو 103 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

loading...