اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

ڈپٹی چیرمین نادرا سید مظفر علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈپٹی چیرمین نادرا سید مظفر علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: ڈپٹی چیرمین نادرا سید مظفر علی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا او ر اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نادرا نوٹیفیکیشن کے مطابق سید مظفر علی کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ڈپٹی چیرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ سید مظفر علی نادرا میں جنرل مینجر کے عہدے پر کام کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں نادرا میں ڈپٹی چیرمین کے عہدے کے خلاف پٹیشن دائر ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سید مظفر علی کو ڈپٹی چیرمین نادرا کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ مظفر علی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفیکیشن ڈی جی ایچ آر نادرا میر عجم خان درانی کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سید مظفر علی ادارے میں پہلے ہی ایک خاتون اہلکار کو ہراساں کرنے کے کیس میں انکوائری کمیٹی کی طرف ملزم قرار دئیے گئے ہیں۔ سید مظفر علی کے خلاف ادارے میں انضباطی کمیٹی بھی اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیقات کر رہی ہے۔