اشاعت کے باوقار 30 سال

ماہرہ خان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ خان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی حال ہی میں ساحل سمندر پر کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری ہیں، شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد ماہرہ میڈیا کی ہاٹ فیورٹ بن گئی ہیں ان کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھی میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے۔ حال ہی میں ماہرہ خان نے معروف بھارتی فیشن برانڈ ’’دیوانی‘‘ کے لیے بھاری اور خوبصورت ملبوسات پہن کر ساحل سمندر پر فوٹوشوٹ کروایا ہے۔ ماہرہ فوٹو شوٹ میں ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت اور حسین نظر آ رہی ہیں جب کہ لباس ان پر خوب جچ رہے ہیں۔ اس سے قبل ماہرہ خان بھارتی میگزین ووگ کے لیے بھی فوٹو شوٹ کرا چکی ہیں جس میں ان کی بغیر میک اپ تصاویر کو خوب پسند کیا گیا تھا اور انہیں سادگی اور حسن کا پیکر قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان رواں سال جنوری میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں نظر آئی تھیں، فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا جب کہ شائقین کے ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی ان کی خوبصورتی کے مداح ہو گئے تھے جن میں رنبیر کپور بھی شامل ہیں۔ ماہرہ ان دنوں پاکستان کے نامور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ورنہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

loading...