اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

پاکستان کے 3 وکٹ کے نقصان پر 138 رنز

پاکستان کے 3 وکٹ کے نقصان پر 138 رنز

لاہور: آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف 3 وکٹ کے نقصان پر 138 رنز بنا لیے ہیں۔ لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیوین کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور فخر زمان نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کرتے ہوئے 35 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کی تاہم فخر زمان 13 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز کی باری کھیلنے کے بعد سیموئل بدری کا شکار بنے۔ پہلے میچ کے مین آف دی میچ بابر اعظم اور احمد شہزاد نے دوسری میچ میں بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 100 تک پہنچایا۔ احمد شہزاد نے عمران طاہر کو چھکا لگانے کے لیے قدموں کا استعمال کرتے ہوئے زور دار اسٹروک کھیلا مگر وہ گیند کو باؤنڈری لائن پار نہ کروا سکے اور فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 34 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ شعیب ملک نے پچھلے میچ کی طرح اپنے جارحانہ موڈ کو جاری رکھا اور کریز پر آتے ہی عمران طاہر کو شاندار چھکا رسید کر کے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔ پہلے میچ کے مین آف دی میچ بابر اعظم نے تیسری وکٹ کے لیے شعیب ملک کے ساتھ 35 رنز کی شراکت قائم کی مگر وہ آج 5 رنز سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور 45 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔