اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

بیٹا بڑا ہو گیا تاہم اس سے دوستی نہیں کر سکتا

بیٹا بڑا ہو گیا تاہم اس سے دوستی نہیں کر سکتا

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا کرن دیول اتنا بڑا ہو گیا لیکن انہوں نے کبھی اپنے بیٹے سے دوستوں کی طرح بیٹھ کر بات نہیں کی وہ اور کرن کبھی دوست نہیں بن سکتے۔ اداکار دھرمیندر نے اپنے بڑے بیٹے سنی دیول کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کے لیے 1983 میں فلم بے تاب بنائی تھی جس میں سنی دیول کے ساتھ سیف علی خان کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی اور اب سنی دیول بھی اپنے بیٹے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے فلم پل پل دل کے پاس بنا رہے ہیں، ایک تقریب کے دوران سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے وہ اپنے بیٹے کے کیرئیر کو لے کر بہت فکر مند ہیں اور اس کے لیے فلم بنا رہے ہیں لیکن ایک ساتھ کام کرنے کے باجود ہم باپ بیٹا کبھی دوست نہیں بن سکتے، ہم نے آج تک کبھی ساتھ بیٹھ کر بات ہی نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا اور میرے والد دھرمیندر کا رشتہ بھی ایسا ہی ہے میں نے آج تک اپنے والد کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کی، ہم جب ساتھ بیٹھتے ہیں تو سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا بات کریں، میں آج بھی اپنے والد سے بہت ڈرتا ہوں، کرن اور میرا رشتہ بھی ایسا ہی ہے، میرا بیٹا میرا بہت احترام کرتا ہے ہمارے درمیان احترام کا رشتہ تو ہو سکتا ہے لیکن دوستوں کا نہیں۔ واضح رہے کہ فلم پل پل دل کے پاس کی ہدایت کاری کے فرائض سنی دیول خود انجام دے رہے ہیں فلم کی کہانی محبت پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ منالی میں جاری ہے۔