اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

پرویز مشرف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

پرویز مشرف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور : لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات دینے پر توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی درخواست نا قابل سماعت قراد دے کر مسترد کر دی۔ عدالت میں ندیم بٹ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے عدلیہ مخالف بیانات دیئے لہٰذا عدالت وزارت قانون کو معاملے کی انکوائری کے لئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے اور آل پاکستان مسلم لیگ پر پابندی عائد کی جائے جب کہ عدالت پرویز مشرف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چند روز قبل فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ روز درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔