اشاعت کے باوقار 30 سال

لاہور ہائی کورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری

لاہور ہائی کورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی پہلے نمبر پر سنیارٹی برقرار جب کہ 56 ججز کی سنیارٹی میں اضافہ ہوا جسٹس شاہد حمید ڈار کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس محمد یاورعلی لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے جسٹس محمد انوارالحق سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر آ گئے جسٹس محمد قاسم خان 7 رکنی انتظامی کمیٹی میں شامل ہو جائیں گے جسٹس شاہد حمید ڈار کی ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی تعداد57 ہو گئی مستقل ججز کی تعداد 43 اور ایڈیشنل ججز کی تعداد 14 ہے ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان چوتھے نمبر پرآ گئے جسٹس مامون الرشید شیخ سنیارٹی میں پانچویں نمبر پر جب کہ جسٹس محمد فرخ عرفان خان سنیارٹی میں چھٹے نمبر پرآ گئے ہیں سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس محمد قاسم خان ساتویں، جسٹس سید کاظم رضا شمسی نویں، جسٹس امین الدین 10ویں، جسٹس محمد امیر بھٹی 11ویں نمبر پر آ گئے اسی طرح جسٹس ملک شہزاد احمد خان سنیارٹی میں 12ویں جسٹس عبدالسمیع خان 13ویں اور جسٹس عباد الرحمان لودھی سنیارٹی میں 14ویں نمبر پر آ گئے دیگر ججز میں جسٹس شجاعت علی خان 15ویں، جسٹس عائشہ اے ملک 16ویں ،جسٹس شاہد وحید 17ویں اور جسٹس علی باقر نجفی سنیارٹی میں 18ویں نمبر پر آ گئے سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس عاطر محمود 19ویں، جسٹس شاہد بلال حسن 20ویں جسٹس شہرام سرور چودھری 41ویں، جسٹس سرفراز ڈوگر 43ویں، جسٹس طارق افتخار احمد 45ویں جسٹس حبیب اللہ عامر 48ویں، جسٹس جواد حسن 51ویں نمبر پر آ گئے جسٹس مزمل اختر شبیر 53ویں، جسٹس مدثر خالد عباسی 54ویں اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز سنیارٹی میں57ویں نمبر پر آ گئے۔

loading...