اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آسٹریلیا کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آسٹریلیا کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کے سول ملٹری سینٹ کی خارجہ اور دفاعی امور کمیٹی سے ملاقاتیں کی جس میں پاک آسٹریلیا دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جو کہ دو روزہ سرکاری دورہ پر آسٹریلیا میں موجود ہے آرمی چیف نے آسٹریلوی نمائندوں سے ملاقاتیں کی جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کے جوائنٹ اینڈ پلاننگ ہیڈکوارٹر اور فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور آسٹریلیا کی ملٹری ، سول قیادت سمیت سینٹ کی خارجہ اور دفاعی امور کی کمیٹی سے ملاقات کی جس میں پاک آسٹریلیا تعلقات سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آسٹریلوی ہم منصب نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور تعاون مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ۔