اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

ایپل کا جدید اور مہنگا ترین آئی فون ایکس متعارف

ایپل کا جدید اور مہنگا ترین آئی فون ایکس متعارف

نیویارک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے دس سال مکمل ہونے پر 'ہوم بٹن ' کے بغیر اپنا نیا آئی فون متعارف کروایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نئے فون کو آئی فون ایکس کا نام دیا گیا ہے اور اس میں انگلیوں کے نشانات کے بجائے چہرے سے اس کے مالک کی پہچان کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔ ایپل کا کہنا تھا کہ فیس آئی ڈی اندھیرے میں بھی کام کر سکے گا کیونکہ اس میں موجود 30 ہزار انفراریڈ ڈاٹس شناخت کر سکتے ہیں، اور اس کو پرانے نظام ٹچ آئی کے مقابلے میں دھوکہ دینا زیادہ پیچیدہ عمل ہو گا۔ یہ اپیل کا مہنگا ترین فون ہے۔ 64 گیگا بائٹس کے حامل ماڈل کی قیمت 999 امریکی ڈالر (برطانیہ میں 999 برطانوی پاؤنڈ) ہو گی اور اسے تین نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ جب کہ 256 جی بی والے فون کی قیمت 1149 ڈالر (برطانیہ میں 1149 پاؤنڈ) ہو گی۔ دوسری جانب سام سنگ کے نئے نوٹ 8 فون کی قیمت 930 امریکی ڈالر (برطانیہ میں 869 پاؤنڈ) ہے، جس میں 64 جی بی ڈیٹا محفوظ کرنے کی سہولت موجود ہے۔