اشاعت کے باوقار 30 سال

عدالت نے نور اور ولی کو صلح کے لئے ایک اور موقع دے دیا

عدالت نے نور اور ولی کو صلح کے لئے ایک اور موقع دے دیا

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی ادکارہ نوراور ان کے شوہر ولی حامد علی خان کے درمیان طلاق کا معاملہ عدالت کا میاں بیوی کو صلح کے لئے ایک اور موقع دے دیا بتایا گیا کہ اداکارہ نور کی طرف سے دائر خلع کی درخواست کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی جس میں اداکارہ کا اپنے شوہر ولی حامد کے ساتھ تنازع حل نہ ہو سکا جب کہ دوران سماعت عدالت نے فریقین کو صلح کے لئے آپس میں بات چیت کے لئے 15 منٹ کا وقت بھی دیا مقامی عدالت کے جج نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو ایک اور موقع دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شاید فریقین ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہو جائیں دوسری جانب اداکارہ نور کا کہنا ہے کہ تعلقات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ واپسی کا امکان نہیں جب کہ ولی حامد اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات دوبارہ سے استوار کرنا چاہتے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

loading...