اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

دریائے برہم پترا کا ڈیٹا بھارت کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار

دریائے برہم پترا کا ڈیٹا بھارت کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار

بیجنگ: چین نے دریائے برہم پترا کا ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا بھارت کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ایک عرصہ تک انہوں نے دریا کے ڈیٹا پر بھارت کے ساتھ تعاون کیا ہے ، چینی سائیڈ پر اپ گریڈیشن کے کام کی وجہ سے فوری طور پر بھارت کے ساتھ ڈیٹا شیئر نہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ ماہ بھارتی ماہرین نے کہا تھا کہ ڈوکلام کے مسئلے کی وجہ سے چین نے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا روک لیا ہے۔ یاد رہے کہ دریائے برہم پترا چینی علاقے تبت سے نکلتا ہے اور بھارتی ریاستوں اروناچل پردیش اور آسام میں بہتا ہے۔