اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کرنے والے کی تعلیمات کو یاد رکھیں

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کرنے والے کی تعلیمات کو یاد رکھیں

تبت: بدھ رہنما دلائی لامہ نے بدھ اکثریتی ملک میانمار میں پیش آنے والے واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جا چکا ہے جب کہ متعدد کے گھر بھی نذر آتش کردئے گئے۔ میانمار میں زمین تنگ ہونے کے باعث اب تک 2 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں اور وہاں کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پہلی بار بدھ مت رہنما دلائی لامہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلائی لامہ نے کہا کہ بدھ اکثریتی ملک میانمار میں صورت حال سے گہرا دکھ پہنچا ہے، روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کرنے والے بدھا کی تعلیمات کو یاد رکھیں۔ دلائی لامہ کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمان جس صورت حال سے گزر رہے ہیں انہیں بدھا کی مدد بھی ملے گی۔