اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نیب کو واپس کردئے گئے

شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نیب کو واپس کردئے گئے

اسلام آباد: احتساب عدالت کے رجسٹرار نے پاناما کیس کے حوالے سے نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفرنسز واپس کرکے غلطیاں دور کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر کرائے گئے 4 ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفرنسز میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے، کئی صفحات دو مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ہیں جب کہ ریفرنسز میں سے بعض اہم صفحات بھی غائب ہیں۔
احتساب عدالت کے رجسٹرار نے شریف خاندان کے خلاف 3 جب کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس نیب کو واپس کر دئے ہیں اور ہدایت جاری کی ہے کہ ریفرنسز سے تمام غلطیاں دور کی جائیں۔
واضح رہے کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مہیا کردہ مواد پر ریفرنس تیارکیے تھے جس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز میں سے ایک ریفرنس ایون فیلڈ پراپرٹیز پارک لین لندن میں فلیٹ نمبر 16 اور 16 اے ، دوسرا 17 اور 17 اے، دوسرا ریفرنس جدہ میں ہل میٹل کمپنی اور عزیزیہ اسٹیل کمپنی سے متعلق اور تیسرا ریفرنس فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ و دیگر 15 کمپنیوں سے متعلق دائر کیا تھا جب کہ چوتھا ریفرنس اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق دائر کیا گیا تھا۔