اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے

پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے

لندن: اگر آپ وزن کم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور تمام کوششوں کے بعد بھی پیٹ کی چربی کم نہیں ہو رہی تو شہد میں چکوترے کا رس اور سیب کا سرکہ ڈال کر پئیں، کچھ ہی دن میں آپ واضح فرق دیکھیں گے۔ آئیے آپ کو اس نسخے کی ترکیب بتاتے ہیں۔
اجزاء
دو بڑے چمچ سیب کا سرکہ
250 ملی لیٹر چکوترے کا جوس
ایک چمچ شہد
بنانے اور استعمال کا طریقہ
تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور روزانہ ہر کھانے سے قبل استعمال کریں۔ صرف ایک ہفتے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کا وزن اور پیٹ کی چربی کم ہو گئی ہے۔جن خواتین نے یہ مشروب استعمال کیا ان کی کمر فوری طور پر ایک سینٹی میٹر کم ہو گئی۔اب آپ خود اندازہ کر سکتے ہیں کہ ایک ہفتہ اسے استعمال کرنے سے آپ کا وزن تیزی سے کم ہو گا۔اس مشروب کی وجہ سے آپ اپنے اندر تازگی محسوس کریں گے۔