اشاعت کے باوقار 30 سال

الیکشن ٹربیونل کے ججوں کی تنخواہیں سیشن ججوں کے برابر کرنے کا حکم

الیکشن ٹربیونل کے ججوں کی تنخواہیں سیشن ججوں کے برابر کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے ججوں کی تنخواہیں اور مراعات سیشن ججوں کے برابر کرنے کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ حکم الیکشن ٹربیونل کے ریٹائرڈ جج جاوید رشید محبوبی کی درخواست پر جاری کیا ہے، چیف جسٹس کی جانب سے جاری فیصلے میں ٹربیونل کے ریٹائرڈ ججز کو تمام الاﺅنسز کے بقایا جات بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حاضر سروس اور الیکشن ٹربیونل میں تعینات کئے جانے والے ریٹائرڈ سیشن جج کی تنخواہ میں فرق نہیں ہو سکتا، فیصلے کے مطابق یکساں کام پر یکساں تنخواہ اور مراعات کا اصول لاگو ہو گا، عدالتی معاون حافظ طارق نسیم نے ریٹائرڈ ججز کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے ججوں کی تعیناتیوں میں امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے ۔ الیکشن ٹربیونل کے ریٹائرڈ ججز نے الاﺅنسز کی عدم ادائیگی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کر رکھا تھا کہ ریٹائرڈ سیشن ججوں کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کیا جاتا ہے، بطور جج انتخابی عذرداریوں پر فیصلے کرتے ہیں، کام کی نوعیت یکساں ہونے کے باوجود تنخواہ اور دیگر مراعات سیشن جج کے برابر نہیں دی جاتیں، عدالت سیشن جج کے برابر مراعات دینے کا حکم دے۔

loading...