اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

پاکستان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا

پاکستان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا

واشنگٹن: امریکی سینیٹر ٹم کین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے، ہم پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں نائن الیون کے حوالے سے تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں امریکن سینیٹر ٹم کین کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے اور امریکا پاکستانی افواج کے ساتھ مل کر خطے میں امن کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں کیونکہ پاکستان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ یہی نہیں پوری دنیا کے مسلمان امریکا کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔