اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

پڑوسی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پڑوسی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے پڑوسی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ، وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے منظوری دے دی ،فیری سروس دبئی، مسقط، اومان، گوادر اور چاہ بہار تک شروع کی جائے گی۔ فیری سروس ابتدائی طور پر کراچی سے گوادر اور چاہ بہار تک شروع کی جائے گی۔ پی این ایس سی نے مسافروں کی سہولیات اور سیکیورٹی کے لیے وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رجوع کر لیا ہے ۔ مسافروں کے لیے کینٹین، پارکنگ اور ریسٹ رومز کے لیے تمام پورٹ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ فیریز کی خریداری کے لیے اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ 7 نومبر 2015 میں پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس شروع کرنے سے متعلق معاملات طے پا گئے تھے۔ 2014 میں فیری سروس زائرین کے لیے شروع کرنے کی تجویز دی گئی تھی البتہ اب اس سروس کو تجارتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ ابتدا میں بلوچستان اور ایرانی سرحد کے ساتھ امن عامہ کی مخدوش صورت حال کے باعث پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کے لیے اس سروس کی تجویز سامنے آئی تھی۔