اشاعت کے باوقار 30 سال

طلاق کے بدلے حق مہر معاف کر نے کی پیشکش مسترد

طلاق کے بدلے حق مہر معاف کر نے کی پیشکش مسترد

لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد نے طلاق کے بدلے حق مہر معاف کر نے کی احمد بٹ کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق احمد بٹ طلاق دینے پر آمادہ ہو چکے ہیں مگر وہ لاکھوں روپے کا حق مہر دینے کو تیار نہیں اور ان کی جانب سے حمیرا ارشد کو طلاق کے بدلے حق مہر معاف کر نے کی بات کی گئی مگر حمیرا ارشد نے اس کو مسترد کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ نکاح کے وقت جو حق مہر لکھا جا چکا ہے وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی اور احمد بٹ کو حق مہر دینا ہی پڑے گا۔

loading...