اشاعت کے باوقار 30 سال

جرمن ریفری بیبیانا اسٹین ہاس نے نئی تاریخ رقم کر دی

جرمن ریفری بیبیانا اسٹین ہاس نے نئی تاریخ رقم کر دی

برلن: جرمنی کی بیبیانا اسٹین ہاس یورپ کی کسی بھی ٹاپ لیگ میں پہلی خاتون ریفری کا اعزاز پانے میں کامیاب ہو گئیں۔ بیبیانا اسٹین ہاس نے پہلی خاتون ریفری بننے کارنامہ گزشتہ روز جرمن فٹ بال لیگ میں ہیرتھا برلن اور ویرڈر بریمین کا میچ سپروائز کر کے انجام دیا، 38 سالہ بیبیانا جرمن، انگلش، فرنچ ، اٹالین اور اسپینش لیگ میں پہلی بار خاتون ریفری بنیں۔ اس سے قبل جرمن لیگ کے منعقدہ دو ابتدائی راؤنڈ میں انھیں ذمے داری نہیں مل پائی تھی تاہم گزشتہ روز تیسرے راؤنڈ میں انھیں بطور ریفری ٹاپ لیگ میں ڈیبیو کرنے کا موقع میسر آ گیا، وہ اس سے قبل ویمنز چیمپئنز لیگ فائنل اور 2012 لندن اولمپکس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی ریفری کی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

loading...