اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

سوئٹزرلینڈ کی کمپنی کی نئی پیشکش گلابی چاکلیٹ

سوئٹزرلینڈ کی کمپنی کی نئی پیشکش  گلابی چاکلیٹ

زیورخ: اب تک بازار میں تین رنگوں والی چاکلیٹ دستیاب ہیں جن میں دودھیا، سفید اور گہری بھوری یعنی براؤن چاکلیٹ مقبول ہیں لیکن اس سال سوئٹزرلینڈ کی ایک کمپنی نے اس میں گلابی رنگ کا اضافہ کرکے اب چوتھے رنگ کی چاکلیٹ پیش کردی ہے۔ زیورخ کی کمپنی بیری کیلبوٹ دنیا میں خام چاکلیٹ یعنی کوکو پروسیس کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جس نے مسلسل 13 سال تک گلابی چاکلیٹ بنانے کی کوشش کی ہے اور اب اس میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اسے ’پنک روبی چاکلیٹ‘ کا نام دیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ قدرتی طور پر روبی کوکو کے بیجوں سے بنائی جا رہی ہے جو ایکواڈور، برازیل، آئیوری کوسٹ اور دیگر ممالک میں کاشت کی جاتی ہے۔ تاہم کمپنی نے براؤن چاکلیٹ کو ایک خاص پروسیس سے گزارا ہے اور اسے گلابی رنگ دیا ہے۔ منگل کے روز یہ چاکلیٹ چین کے شہر شنگھائی میں پیش کی گئی ہے لیکن کھانے والوں میں اس میں ہلکی کڑواہٹ کی شکایت کی ہے جو اس کے رنگ کی وجہ سے ہے۔ اب اسے چین کے بعد دیگر بڑی مارکیٹوں میں پیش کیا جائے گا جس میں 6 سے 18 ماہ تک لگ سکتے ہیں۔ کمپنی کے چیف انوویشن آفیسر پیٹر بُون نے کہا کہ ہم نے کوئی مصنوعی رنگ، ذائقہ یا کیمیائی شے اس میں نہیں ملائی ہے بلکہ قدرتی طور پر کوکو بیج ہی گلابی پیدا ہو رہے ہیں اور انہیں اگانے میں 13 برس لگے ہیں۔