اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

میکسیکو، زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 90 ہو گئی

میکسیکو، زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 90 ہو گئی

میکسیکو سٹی: جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں جمعرات کی شب میں آنے والے شدید زلزلے میں ہونے والی ہلاکتیں نوے تک پہنچ گئی ہیں۔ اس طاقتور زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔ کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے بے شمار عمارتیں تباہی سے دوچار ہوئی تھیں۔ سب سے متاثرہ ریاست اوکساکا ہے، جہاں ہلاک شدگان کی تعداد اکہتر ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور ریاست چیاپاس میں مرنے والوں کی تعداد پندرہ بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ابھی بھی ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ تباہی سے دوچار علاقوں کی کئی عمارتیں شکستہ ڈھانچہ بن کر رہ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سینکڑوں خاندان خوف سے سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں کہ کہیں پھر سے زلزلہ نہ آئے۔ میکسیکو کے زلزلہ ریکارڈ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے آفٹر شاک کی صورت میں 721 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ایک صدی میں یہ اس ملک میں آنے والا شدید ترین زلزلہ تھا۔ جمعے کو ملک کا مشرقی حصہ ٹراپیکل طوفان کیٹیا کی زد میں آ گیا تھا اور دو افراد کی شدید بارش میں مٹی کے تودے گرنے سے موت ہو گئی۔