اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ سرینگر، وادی میں کرفیو کا سماں

بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ سرینگر، وادی میں کرفیو کا سماں

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دورے کے موقع پر وادی میں کرفیو کا سماں ہے ۔میڈیا رپورٹ مطابق وادی میں ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی ہے۔ سرینگر اور دیگر علاقوں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔مزاحتمی رہنماؤں نے سرینگرمیں ایک بیان میں کہا کہ ہڑتال کا مقصد بھارتی قیادت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو فوجی طاقت کے ذریعے سے ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔راج ناتھ سنگھ چار روز دورے پر مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں۔ دریں اثناکٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے سرینگر کے رینہ واری ، خانیار ، نوہٹہ، مہاراج گنج ، صفاکدل اور مائسمہ تھانوں کی حدود میں آنے والے علاقوں میں پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق گھروں جبکہ محمد یاسین ملک سینٹرل جیل سرینگر میں بدستور نظر بند ہیں۔

loading...