اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

اقوامِ متحدہ کی میانمار کی حکومت کو سخت تنبیہ

اقوامِ متحدہ کی میانمار کی حکومت کو سخت تنبیہ

نیویارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ انہیں میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش ہے، حکومت مسلمانوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کرے۔ تفصیلات کے مطابق میانمار کے معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں روہنگیا میں موجود مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ میانمار کی حکومت روہنگیا میں مسلمانوں کا قتل عام فوری طور پر بند کرتے ہوئے مسلمانوں کی حفاظت کرے۔ سلامتی کونسل کا اجلاس انسانی حقوق کی تنظیموں کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2 لاکھ 70 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلادیش کے کیمپوں میں موجود ہیں، جبکہ مزید ایک لاکھ متاثرین بنگلادیش آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے، جہاں بدھ بھگشووں اور فوج نے صوبے راخائن میں مسلمانوں کے مزید گھر جلا دیے ہیں۔

loading...